لاہور:محکمہ موسمیات نے 18 جنوری سے 21 جنوری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 18 جنوری کو ملک میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں موسم میں تبدیلی آئے گی۔
18 سے 21 جنوری کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، قلات اور خضدار میں بارش کا امکان ہے، جب کہ راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، جہلم اور چکوال میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ مری، گلیات، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب بارشوں اور برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سوات، بونیر، مہمند، وزیرستان اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشیں ہوں گی۔ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ 18 جنوری سے 22 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔