حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کر لی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر بندرگاہ کی بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کر لی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر بندرگاہ کی بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے بجلی کے ٹیرف کے تعین کے لیے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی تاکہ بجلی کے ٹیرف کی ری بیسنگ کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

اجلاس میں یہ ہدایت بھی کی گئی کہ ٹیرف کی ری بیسنگ یکم جنوری 2025 سے نافذ کی جائے، اور پاور ڈویژن نیپرا سے پالیسی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کے لیے رابطہ کرے گا۔

ای سی سی اجلاس میں وزارت خارجہ کے لیے 9 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی، جو پی اے ایف اور پی آئی اے کی آپریشنل استعداد کار میں اضافہ کے لیے فراہم کی جائے گی۔

علاوہ ازیں، ایف سی نارتھ کی آپریشنل ضروریات کے لیے 94 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی، جبکہ گوادر بندرگاہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ، نیشنل فوڈ سیفٹی پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے 91 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ اور سٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 93 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔ یہ فنڈز پہلے سے منظور شدہ 3.5 ارب روپے میں سے فراہم کیے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں