ملتان ٹیسٹ کا پہلا دن: ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کے 4 وکٹوں پر 143 رنز

08:22 PM, 17 Jan, 2025

ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنالیے ہیں۔

پہلا سیشن دھند کی وجہ سے ضائع ہوگیا، جس کے بعد کھانے کے وقفے کے بعد پاکستانی کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مگر یہ فیصلہ اتنا کامیاب ثابت نہ ہو سکا۔

پاکستانی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور صرف 46 رنز پر اس کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ محمد ہریرہ، شان مسعود، کامران غلام اور بابر اعظم جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔ ان میں سے تین کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیڈن سیلز نے آؤٹ کیے، جبکہ اسپنر گودا کیش نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس کے بعد، سعود شکیل اور محمد رضوان نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور دونوں نے 97 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس شراکت کے نتیجے میں دونوں کھلاڑی اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

سعود شکیل 56 رنز اور محمد رضوان 51 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، اور پاکستان کا اسکور چار وکٹوں پر 143 رنز تک پہنچ چکا ہے۔

مزیدخبریں