راولپنڈی:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ختم ہو گئی۔ ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ نے جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی اور جیل کے کانفرنس روم میں کی گئی۔ ملاقات میں حکومت سے جاری مذاکرات، ملکی سیاسی حالات اور پارٹی امور پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔
علی امین گنڈا پور اور عمران خان کے درمیان 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی سزا کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے اختتام پر علی امین گنڈا پور میڈیا سے بات کیے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔