پاکستان میں 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کا فریم ورک مکمل، نیلامی کا عمل جلد شروع ہوگا

04:19 PM, 17 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق، 5 جی ٹیکنالوجی جون 2025 سے پورے ملک میں متعارف کرائی جائے گی۔

سپیکٹرم کی نیلامی پانچ مراحل میں کی جائے گی، جس کا آغاز آئندہ ماہ سے ہو گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو فراہم کرے گا۔

دوسرے مرحلے میں، ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی۔ مارچ میں 5 جی سپیکٹرم کی قیمتوں اور تجارتی شرائط کا تعین کیا جائے گا، جبکہ اپریل میں وفاقی حکومت پالیسی ڈائریکٹیو کی منظوری دے گی۔

پی ٹی اے مئی 2025 میں 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کرے گا، جس میں 700، 2300، 2600 اور 3500 میگا ہرٹز کے سپیکٹرم نیلام کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں