عمران خان کی سزا کے بعد اپوزیشن کی اہم قیادت کی ملاقات متوقع، آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی

عمران خان کی سزا کے بعد اپوزیشن کی اہم قیادت کی ملاقات متوقع، آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی

اسلام آباد:عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے اہم رہنماؤں کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے گھر ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ راجا ناصر عباس اور محمود خان اچکزائی سمیت دیگر سیاسی شخصیات شریک ہوں گی۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی۔