عمران خان کے خلاف فیصلہ مکافات عمل، 190 ملین پاؤنڈز عوام کے تھے:خواجہ آصف

عمران خان کے خلاف فیصلہ مکافات عمل، 190 ملین پاؤنڈز عوام کے تھے:خواجہ آصف

سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں سزا کو مکافات عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رقم پاکستانی عوام کی تھی، جو کہ غیر قانونی طور پر القادر یونیورسٹی کے نام پر استعمال کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کا کوئی وجود نہیں اور یہ رقم ایک جعلی منصوبے کے تحت حاصل کی گئی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے نام پر ساڑھے 400 کنال زمین موجود ہے، مگر وہاں صرف 400 بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جبکہ اس زمین کا صحیح استعمال نہیں کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کے فنڈز کا بھی غلط استعمال کیا۔

وزیر دفاع نے نواز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات اور ان کی سزا کو تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ این سی اے کی تحقیقات میں حسن نواز کو کلین چٹ دی گئی تھی۔

مذاکرات کے حوالے سے سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود یہ اعلان کیا ہے کہ مذاکرات کا عمل جاری رہے گا، چاہے فیصلہ کچھ بھی ہو۔

مصنف کے بارے میں