مصر ی نوجوان نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کر کے سب کو حیران کردیا

مصر ی نوجوان نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کر کے سب کو حیران کردیا

قاہرہ: مصر کے ایک نوجوان محمد نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کر کے دنیا کو چونکا دیا ہے۔ اس انوکھی شادی کی تقریب کی ویڈیو خود دلہے محمد نے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں تینوں دلہنوں کو سفید لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے جو خوشی سے اپنے دولہے کے ساتھ رقص کر رہی ہیں۔

دلہنوں کے نام اسماء، بوسی اور امیرہ ہیں، اور محمد نے ان تینوں کو اپنی شریک حیات بنانے کا فیصلہ کیا۔ ویڈیو میں محمد نے بتایا کہ وہ ان تینوں سے محبت کرتا ہے اور انہیں شادی کے لئے قائل کر لیا۔ اس نے اپنی کہانی میں بتایا کہ امیرہ اس کی پڑوسن اور پہلی محبت تھی، پھر بوسی سے ملاقات ہوئی اور وہ بھی اس کی محبت میں مبتلا ہو گیا، اور آخرکار اسماء سے بھی محبت ہو گئی۔

لڑکیوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ محمد سے محبت کرتی ہیں اور ان کو اس سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نوجوان دولہے نے تمام دلہنوں کو قاہرہ کے شمالی علاقے شبرا الخیمہ میں واقع ایک ہی ہیئر ڈریسر سے تیار ہونے کے لئے بُک کیا تھا۔

ہیئر ڈریسر کی مالک صابرین حسنی نے بتایا کہ جب محمد نے پہلے امیرہ کو تیار کروانے کے لئے بکنگ کرائی تو وہ حیران رہ گئی، لیکن ایک ہفتہ بعد وہ بوسی اور اسماء کے لیے بھی بکنگ کروانے آیا۔ صابرین نے مزید کہا کہ جب اس نے تینوں دلہنوں سے بات کی تو یہ واضح ہوگیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ دوست ہیں اور ان کو ایک ہی دن میں محمد سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں