پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری

11:05 AM, 17 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن سٹاک مارکیٹ کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، اور ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کی۔ ٹریڈنگ کے دوران 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 174 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

اس سے قبل گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ میں 658 پوائنٹس کی کمی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 836 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی دیکھنے کو ملی، جس کے بعد ڈالر 278 روپے 86 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 75 پیسے پر آگیا۔

مزیدخبریں