لاہور : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق، ورلڈ ٹور کے بعد ٹرافی رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی، اور اسے لاہور لایا جائے گا جہاں مختلف مقامات پر اس کی نمائش کی جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کو پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی لے جانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، اور اس ٹور کے بارے میں آئی سی سی اور پی سی بی کے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ نے پلان فائنل کیا ہے۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی اس سے پہلے نومبر میں پاکستان کے مختلف شہروں میں نمائش کے لیے رکھی گئی تھی، جن میں اسلام آباد، مری، نتھیا گلی، ٹیکسلا، ایبٹ آباد اور کراچی شامل ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور اس بات کا امکان ہے کہ ٹرافی پورے ایونٹ کے دوران پاکستان میں موجود رہے گی۔