کراچی : پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپارکو نے مقامی طور پر تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (ای او-1) خلا میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے آج چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا جائے گا۔ سیٹلائٹ کی لانچنگ کی تقریب اسپارکو کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوگی، اور اس موقع پر پاکستانی عوام سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجے جانے کے مناظر براہ راست دیکھ سکیں گے۔
یہ پاکستان کا پہلا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ہے جو آج خلا میں روانہ ہوگاسیٹلائٹ مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جن میں ماحولیاتی نگرانی، زراعت، دفاع اور عمومی نگرانی شامل ہیں۔ سپارکو کے بیان کے مطابق، ای او-1 مشن پاکستان کی خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے، اور یہ مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کا غماز ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ، سپارکو کا مقصد پاکستان کے خلائی پروگرام کو مزید مستحکم اور عالمی سطح پر مسابقتی بنانا ہے۔