اسلام آباد : ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج سپریم کورٹ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔
اس اجلاس میں اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے 4 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا، جن کے لیے 20 نام زیر غور ہیں۔ جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 11 ناموں پر غور کیا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن کے اس اجلاس میں ان نامزدگیوں کی منظوری یا رد کی جائے گی۔