ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم سرد رہنے کا امکان

 ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم سرد رہنے کا امکان

لاہور : محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں موسم کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جب کہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی متوقع ہے۔ مغربی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ چاغی، نوکنڈی، دالبندین، کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، میانوالی، رحیم یار خان اور خان پور میں دھند چھا سکتی ہے۔

بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور گرد و نواح میں بھی دھند رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور ان کے اطراف میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ سکھر، بینظیر آباد، شکار پور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، خیر پور، ٹنڈو جام اور دیگر علاقوں میں دھند کی پیشگوئی کی گئی ہے۔گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، جب کہ آزاد کشمیر میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

مصنف کے بارے میں