اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے ریفرنس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنائیں گے، جہاں سماعت صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔
عدالت نے اس کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد 18 دسمبر 2024 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، تاہم اس کے بعد فیصلہ تین مرتبہ موخر ہوا اور سنانے کی تاریخ تبدیل کی گئی۔ اب عدالت نے 17 جنوری کو فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کی ہے۔