شکر گڑھ: پولیس اور انتظامیہ نے دانیال عزیز کا انتخابی جلسہ روک دیا۔ شکر گڑھ میں پولیس اور انتظامیہ نے دانیال عزیز کا انتخابی جلسہ روک کر لائٹیں بند کروادیں ۔پولیس نے جلسے میں سٹیج اور کرسیاں اٹھاکر لائٹیں بند کروا دیں۔
ڈی ایس پی سرکل کے مطابق جلسہ کیلئے اجازت نامہ نہیں تھا ۔ دانیال عزیز کہتے ہیں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔ ہم اجازت لیکر دوبارہ جلسہ کریں گے۔
واضح رہے کہ دانیال عزیز آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور بطور آزاد امیدوار شکر گڑھ میں ان کا پہلا انتخابی جلسہ تھا۔