پاک ایران وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

10:06 PM, 17 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان اور  ایران کے  وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستانی وزیر خارجہ  نے بلوچستان میں ایران کی کارروائی پر اظہار  تشویش کیا ہے۔

 وزارت خارجہ نے پاکستان اور  ایران کے  وزرائے خارجہ کی فون پربات کی تصدیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران کے وزیرخارجہ  حسین امیرعبداللہیان سےکارروائی پر  اظہار تشویش کیا ہے۔


ایران کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے اور اسی کے پیش نظر ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملےکیےگئے تھے۔

مزیدخبریں