پاکستان کوایران کو  وہ جواب دینا چاہیے جو کوئی بھی خودمختار ملک دراندازی کے خلاف دے گا:بیرسٹر گوہر

06:35 PM, 17 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ   پاکستان کوایران کو  وہ جواب دینا چاہیے جو کوئی بھی خودمختار ملک دراندازی کے خلاف دے گا۔ بیرسٹر گوہر نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ   پاکستان کوایران کو  وہ جواب دینا چاہیے جو کوئی بھی خودمختار ملک دراندازی کے خلاف دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فارن پالیسی بہترین تھی  تمام ممالک سے اچھے تعلقات تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی سپریم کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا، ہم نے شکوہ شکایت سپریم کورٹ سے ہی کرنی ہوتی ہے پھر بھی سپریم کورٹ کے پاس ہی جائیں گے۔

بلاول بھٹو کے بیرون ممالک دوروں پر تنقید کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بلاول غیر ملکی دورے کرتے رہے لیکن ہمسایہ ملک نہیں گئے، ہمیں دہشتگردی پر جو توجہ دینی چاہئے تھی نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، آج رات 12 بجے تک تمام لسٹیں لگ جائیں گی۔بیرسٹر گوہر خان نے یہ بھی کہا کہ کئی لوگوں کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا موقع نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات صاف اور شفاف ہونے چاہئیں، جب الیکشن ہوں تب زور زبردستی والے راستے اختیار نہ ہوں۔

مزیدخبریں