امارات نے  پاکستان کا 2 ارب ڈالرز کا قرض رول اوور کردیا

06:10 PM, 17 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :   امارات نے  پاکستان کا 2 ارب ڈالرز کا قرض رول اوور کردیا ہے۔دو ارب ڈالر کا قرضہ تئیس جنوری کو میچور ہورہا تھا۔نگران وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے یو اے ای کے صدر کو قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی تھی۔


سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یو اے ای کی جانب سے پاکستان کا 2 ارب کا قرض رول اوور کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ ایس بی پی کے مطابق پاکستان کو یہ 2 ارب ڈالر جنوری میں یو اے ای کو ادا کرنا تھے۔

مزیدخبریں