تھائی لینڈ میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 17 افراد ہلاک

05:58 PM, 17 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

بنکاک :تھائی لینڈ میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کی وجہ سے  17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔تھائی لینڈ میں چین کی طرح فروری میں نئے سال کا جشن منایا جاتا ہے جس کے لیے فیکٹری میں پٹاخے بنائے جا رہے تھے۔
جس پر ملک بھر میں شاندار آتش بازی کی جاتی ہے۔

تھائی لینڈ کے ایک دور افتادہ علاقے میں چاول کے کھیتوں کے درمیان واقع ایک ایسی ہی آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ فیکٹری کے دور دراز ہونے کی وجہ سے امدادی ٹیم کے پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔

امدادی کاموں کے دوران دو درجن سے زائد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں بھی تھائی لینڈ میں آتش بازی کے ایک گودام میں ہونے والے دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں