اعظم سواتی الیکشن سے دستبردار

05:52 PM, 17 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور:  اعظم سواتی الیکشن سے دستبردار   ہوگئے ۔پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی عام انتخابات سے دستبردار ہوگئے اور انہوں نے پارٹی کو ٹکٹ بھی واپس کردیا ہے۔

  تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے وکیل نے پشاور ہائی کورٹ کو ان کے موکل کے انتخابات سے دستبردار ہونے کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

ان کے وکیل نے پیش ہوکر بتایا کہ اعظم سواتی الیکشن سے دستبردار ہو گئے ہیں اور ٹکٹ واپس کر دیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن نہ لڑنے کے بیان پر اعظم سواتی کا کیس نمٹا دیا۔واضح رہے کہ  اعظم سواتی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔15 مانسہرہ سے نواز شریف کے خلاف انتخابات لڑنا تھا۔

مزیدخبریں