ہم سب مل کر بلاول کوجتواکر وزیراعظم بنائیں گے:آصف زرداری 

05:41 PM, 17 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری   نے کہا کہ   ہم سب مل کر بلاول کوجتواکر وزیراعظم بنائیں گے۔

لاہور کے حلقہ این اے 127 میں ایک تقریب سے خطاب میں  سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری   نے کہا کہ   ہم سب مل کر بلاول کوجتواکر وزیراعظم بنائیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ  ہم پیپلزپارٹی کے کارکنان کی خواہش پر چلتے ہیں ۔ ہم 40 سال سے سیاست کررہے ہیں، ہمارا سفر طویل ہے،تاریخ میں لکھا جائے گا عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو پیار دیا۔


انہوں نے کہا کہ  ورکرز کو یقین ہے کہ میں لڑوں گا، جھکوں گا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جیل جانے کا شوق نہیں ورکرز کا خیال ہوتا ہے، ورکرز کا یقین ہوتا ہے کہ میں لڑوں گا جھکوں گا نہیں۔

مزیدخبریں