بانی پی ٹی آئی الیکشن نہیں  لڑ سکتے،لاہورہائیکورٹ نے بھی اپیل مسترد کردی 

05:17 PM, 17 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: بانی پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے   لاہور ہائیکورٹ نے بھی اپیل مسترد کردی ہے۔ عدالت نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے  آر او اور اپیلٹ ٹریبونل کافیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی  بینچ نے فیصلہ سنایا ہے۔بانی پی ٹی آئی کے لاہور اور میانوالی کی نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے۔

بانی پی ٹی آئی کےاین اے 122، این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے۔

مزیدخبریں