الیکشن کیلئے اسلام آباد پولیس کا سکیورٹی پلان تیار

05:08 PM, 17 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :الیکشن کیلئے اسلام آباد پولیس کا ’تھری لیئر سکیورٹی پلان‘ تیار کرلیاگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس کا تین سطحی سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ الیکشن سیکیورٹی پلان اے، بی اور سی کیٹیگریز میں تقسیم ہے۔ذرائع کے مطابق  ضلع کے 150 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں، 450 سے زائد عمارتوں کو پولنگ سٹیشنز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
نیلور، چراہ، تمیر اور کرپا کے پولنگ سٹیشنز کو کیٹیگری ’اے‘ میں شامل کیا جائے گا، گزشتہ انتخابات میں پر امن رہنے والے دیہی علاقوں کو کیٹیگری ’بی‘ میں شامل کیا جائے گا، گزشتہ انتخابات میں پُرامن رہنے والے شہری علاقوں کو کیٹیگری ’سی‘ میں شامل کیا جائے گا۔


سپیشل برانچ کی رپورٹ پر حساس پولنگ سیٹشنز پر ایف سی تعینات ہوگی، فورسز تعیناتی کی حتمی منظوری وزارت داخلہ سے لی جائے گی۔

مزیدخبریں