پانچ سالہ بچی اغوا، ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

پانچ سالہ بچی اغوا، ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی
سورس: file

لاہور: نواں کوٹ کے علاقے میں 5 سالہ بچی کو اغوا کر لیا گیا، ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔ 

نیو نیوز کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے میں پانچ سالہ بچی آرزو ساجد گھر کے باہر دوکان بسکٹ لینے کے لیے گئی کہ نامعلوم ملزم بچی کو اغو آکر کے لے گیا۔ 

بچی کو اغوا کر کے لے جانے والے ملزم کی  سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی.

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم  کو بچی کو اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 نواں کوٹ پولیس کی کارروائی صرف مقدمہ درج کرنے تک محدود ہے۔ تاہم ملزم کی واضح فوٹیج سامنے آنے کے باوجود بھی پولیس ملزمان تک نہ پہنچ سکی۔


اہلخانہ نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

مصنف کے بارے میں