شیخ رشید  کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست خارج، ا لیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

12:54 PM, 17 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : لاہور ہائیکورٹ  نے شیخ رشید  کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست خارج کرتے ہوئے این اے 56راولپنڈی سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

 عدالت نے ریٹرننگ افسر کےفیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست خارج کردی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کیے گئے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ 

مزیدخبریں