آئی سی یو میں استعمال ہونے والی  4 ادویات کی قیمتوں میں کمی

آئی سی یو میں استعمال ہونے والی  4 ادویات کی قیمتوں میں کمی
سورس: file

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پرآئی سی یو میں استعمال ہونے والی  4 ادویات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر چار ادویات کی قیمتوں میں کمی کر دی، کیبنٹ نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

ڈاکٹر ندیم جان کے مطابق ڈرگ Colistimethate Sodium  کی قیمت میں 55 سے 65 فی صد  کمی کی گئی ہے۔ 

1 ملین یونٹ انجکشن کی قیمت 2 ہزار 987سے کم ہو کر 1ہزار 36روپے  جبکہ 2ملین یونٹ  انجکشن کی قیمت 4 ہزار 564روپے سے کم  کر کے 1 ہزار 737روپے کر دی گئی ہے۔ 

وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ تین ملین یونٹ انجکشن کی قیمت 5ہزار 855سے کم  ہوکر 2 ہزار 591روپےہو گئی ہے۔ 

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹرندیم جان کاکہناہےکہ مشکل حالات  کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کیلے پر عزم ہوں، جعلی اور آن رجسٹرڈ ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ 

مصنف کے بارے میں