کوئٹہ: صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں ایک نجی ہسپتال کے قریب دھماکہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں3بچوں، ایک ٹریفک اہلکار سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکاکوئٹہ کے زرغون روڈ پر نجی ہسپتال کے قریب پل کے نیچے کچرے کے ڈھیر میں ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔
Quetta: Five injured in a blast near Sajid Hospital at Zarghoon road, three children are also among the injured, shifted to hospital. pic.twitter.com/HDSl65M5B3
— Asim Ahmed khan (@leokhanasim) January 17, 2024
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں 3 بچوں ایک ٹریفک اہلکار سمیت 8 افرادزخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے سول سنڈیمن ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکہ بظاہر دیسی ساختہ بم کا معلوم ہوتا ہے۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ مزید تحقیقات کر رہا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔