شہریار آفریدی ایم پی او آرڈر کیس: ڈی سی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت پر باقاعدہ ٹرائل سماعت کیلئےمقرر

11:41 AM, 17 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عدالتی حکم کے باوجود شہریار آفریدی کی گرفتاری اور ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر توہین عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کے خلاف باقاعدہ ٹرائل کے لئے کیس 19 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود شہریار آفریدی کی گرفتاری اور ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس بابر ستار نے کی۔  ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشنز و دیگر  کے خلاف باقاعدہ ٹرائل کے لئے  توہین عدالت کیس 19 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر مقدمے کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر شروع کرنے کا حکم دیا تھا ، جسٹس بابر ستار کے رخصت کے باعث گزشتہ روز سماعت نہ ہوسکی تھی۔ 

رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی ہے ، جسٹس بابر ستار 19 جنوری کو توہین عدالت کیس کی سماعت کرینگے۔  مقدمے کا ٹرائل شروع کرنے کے لیے عدالت نے ایڈوکیٹ قیصر امام کو سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ کیس میں ڈی سی عرفان نواز میمن ، ایس ایس پی آپریشنز و دیگر پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں