اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے 70 اور استعفے منظور نہیں کرتے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ ہمارے پاس ہی رہے گا۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے استعفیٰ قبول کرنے کا شکریہ لیکن جب تک آپ 70 اور استعفیٰ قبول نہیں کرتے لیڈر آف اپوزیشن اور پارلیمانی پارٹی کے عہدے تحریک انصاف کے پاس ہی آنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی تحریک انصاف کا حق ہے ۔ امید ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ اس ضمن میں ہمارے زیر التوا کیس میں فیصلہ دیں گے۔