لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اپوزیشن کے تجویز کردہ ناموں کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا ۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے جو نام تجویز کیے وہ سنجیدہ اور سب کو قبول ہیں ۔ ناصر کھوسہ اور احمد نواز سکھیرا بہترین چوائس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں واپسی کا ابھی فیصلہ نہیں کیا ۔ اگر حکومت الیکشن تاریخ پر مذاکرات کرے تو وفاقی حکومت گرانا نہیں چاہتے ۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کے پی اسمبلی توڑنے کی سمری وزیراعلیٰ کچھ دیر بعد بھیج دیں گے ۔ خیبرپختونخوا اسمبلی آج ہی ٹوٹ جائے گی ۔ انہوں نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج کو مسترد کردیا ۔