وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سوئٹزر لینڈ میں چینی نائب وزیر اعظم سے ملاقات

05:52 PM, 17 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

ڈیووس (سردارشیراز خان) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چین کے نائب وزیر اعظم نے ملاقات کی ہے۔ بلاول بھٹو نے سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم میں مسٹر لیو ہی سے ملاقات کی۔ 

دونوں رہنماوں نے پاکستان اور چین کے درمیان کثیر جہتی اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی فائدہ مند شراکت داری کو مزید بڑھانے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزیدخبریں