سینیگال میں مسافر بس حادثے کا شکار، 19 افراد جاں بحق

04:22 PM, 17 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

سینیگال کے شمالی علاقے میں مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی ، جس میں 19 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق بس ایک گدھے کو بچانے کے لیے اچانک مڑی اور ٹرک سے جا ٹکرائی ۔ تصادم میں زخمی ہونے والے افراد کی طبی امداد جاری ہے ۔

سینیگال میں گزشتہ سالوں کے دوران ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے جس سے حکام کو شدید پریشانی لاحق ہے ۔ گزشتہ ہفتے بھی دو بسوں کے تصادم میں 40 افراد لقمہ اجل بنے تھے ۔

مزیدخبریں