وزیر اعظم کا آصف زرداری، چودھری شجاعت اور مولانا فضل الرحمن کو فون 

04:16 PM, 17 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف زرداری ، مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو فون کیا ہے اور ان سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام پر مشاورت کی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے تینوں قائدین سے ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی اور مسلم لیگ ن کی طرف سے تجویز کردہ ناموں کے بارے میں بتایا۔ 

چودھری شجاعت حسین نے وزیر اعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کے ہر فیصلے میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

مزیدخبریں