وزیراعلیٰ پنجاب نے داتا دربار پارکنگ پلازہ، انڈر پاس اور تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

03:21 PM, 17 Jan, 2023

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے داتا دربار پارکنگ پلازہ، انڈر پاس اورانفراسٹرکچر کی بحالی کے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ داتا دربار پارکنگ پلازہ، انڈر پاس اورانفراسٹرکچر کی بحالی کے منصوبے پر 3ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی ،  منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہوگا ، پراجیکٹ کی تکمیل سے نہ صرف زائرین بلکہ داتا دربار، بلال گنج، بھاٹی گیٹ، اردو بازار، موری گیٹ، ٹیکسالی گیٹ، تعلیمی ادارے،ہسپتال اور دیگر ملحقہ علاقے کے عوام مستفید ہوں گے۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہاداتا دربار  پارکنگ پلازہ میں  2 بیسمنٹ  ہونگے اور پلازہ  6 منزلہ ہوگا جس میں 500سے زائد گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت ہوگی ، انڈرپاس کے ذریعے پارکنگ پلازہ کو داتادرباربیسمنٹ سے منسلک کیاجائے گا۔

اس موقع پر میاں اسلم اقبال، پیر سید سعیدالحسن  شاہ، میاں رشید، حاجی شاہد حمید، اسلم ترین، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری اطلاعات، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام موجود تھے۔

مزیدخبریں