پشاور (لحاظ علی) خیبرپختونخوا سمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان اسمبلی تحلیل نہیں کرنا چاہتے ۔محمود خان نے اپنے خلاف عدم اعتماد لانے کیلئے اہم شخصیت کے ذریعے رابطہ کیا لیکن ایسا نہیں کرینگے۔وزیر اعلیٰ نے نگراں حکومت کیلئے رابطہ کیا ہے نہ ہی میں محمودخان کیساتھ سی ایم ہاؤس میں بیٹھنے کیلئے تیار ہوں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ محمود خان چاہتے ہیں کہ ہم ان کیخلاف عدم اعتماد پیش کرکے اسمبلی کو بچائیں ۔اس مقصد کیلئے انہوں نے ایک شخصیت کے ذریعے مجھ سے رابطہ کیا لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اس اسمبلی کو بچانا عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی کیونکہ صوبے کے لوگ دعائیں مانگ رہے ہیں کہ اس حکومت سے جان چھوٹے۔
اکرم درانی نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ کیلئے صوبائی حکومت نے ابھی تک کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا ، وزیر اعلیٰ محمود خان میں خود اتنی جرات نہیں کہ وہ میرے ساتھ براہ راست رابطہ کرے اور نہ ہی میں محمود خان خان کے کیساتھ وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں بیٹھنے کیلئے تیار ہوں۔
اکرم درانی نے واضح کیا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے ابھی تک ہم نے نام فائنل نہیں کئے۔ اپوزیشن کی مشاور ت کے بعد نام فائنل کرینگے اور اگر ضروری ہوا تو سپیکر ہاﺅس یا کسی دوسری جگہ پر نگراں سیٹ کے قیام کیلئے وزیر اعلیٰ کیساتھ بیٹھ سکتے ہیں ۔