لاہور (ارسلان جٹ) کپتان بابر اعظم کے خلاف پراپیگنڈا عروج پر پہنچ گیا۔پرانی ویڈیوز اور آڈیوز کو ایک بار پھر بابر اعظم سے منسوب کردیا گیا۔ موجودہ اور سابق کرکٹرز بابر اعظم کی سپورٹ میں سامنے آگئے۔
نیو نیوز کے مطابق کپتان بابر اعظم کے خلاف انڈین انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تصاویر، ویڈیوز آڈیوز کو انٹرنیشنل میڈیا نے بغیر تصدیق پبلش کردیا۔انڈین ویب سائٹس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ ویب سائٹ نے بھی بابر اعظم سے متعلق سٹوری پبلش کی۔
امام الحق سمیت دیگر کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی تصاویر اپلوڈ کرکے سپورٹ کا اظہار کیا۔سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی کپتان بابر اعظم کی حمایت کردی۔ کہتے ہیں بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی نہیں ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔