عمران خان، اسد عمر، فواد چودھری آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ فیصلہ کردیں گے: الیکشن کمیشن 

عمران خان، اسد عمر، فواد چودھری آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ فیصلہ کردیں گے: الیکشن کمیشن 
سورس: File

اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن  کیس میں عمران خان، اسد عمر اور فوادچودھری کو پیش ہونے کا آخری موقع مل گیا۔ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا آئندہ سماعت پراگر پیش نہ ہوئے تو  یکطرفہ کارروائی کر کے فیصلہ سنا دیں گے۔

عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔معاون وکیل نے  چار رکنی کمیشن   کو بتایا کہ  فیصل چودھری اور دیگر وکلا لطیف آفریدی کے جنازے میں گئے ہیں۔

سماعت ملتوی کرنے کی استدعا  پرممبر سندھ نثار درانی بولے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری ذاتی طور پر الیکشن کمیشن پیش نہیں ہوئے۔ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا آرڈر معطل نہیں کیا۔

ممبر  الیکشن کمیشن اکرام اللہ نے کہا  ہائیکورٹ نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چو دھری  کو پیش ہونے سے نہیں روکا۔خود پیش نہیں ہوتے تو وکلا کے وکالت نامے واپس کردیں گے۔کریمنل کیس میں فریقین کا خود پیش ہونا ضروری ہوتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چو دھری  کو پیش ہونے کا آخری موقع  دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر عدم پیشی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کر کے فیصلہ سنا دیں گے۔۔کمیشن نے عدم حاضری پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔ 

مصنف کے بارے میں