اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کسی بات پر اعتماد نہیں ان کی کوئی بات حتمی نہیں ہوتی انکے کارکنان بھی حیران اور پریشان ہوتے ہیں کہ صبح کچھ کہتے ہیں اور شام کو کچھ کہہ دیتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے سراج الحق نے کہا کہ دس سال پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت رہی۔وہاں ہر طرف بدامنی ہے ،کرپشن میں اضافہ ہوا اور لوگ آٹے تک کو ترس رہے ہیں انہیں اپنی کارکردگی کا حساب اسمبلیاں توڑنے کے بعد بھی دینا پڑے گا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسمبلیوں میں واپسی کا اعلان کیا تو کیا ہے کہ لیکن صبح ہوگی تو وہ اپنا بیان بدل لیں گے ان کی کوئی بات حتمی نہیں ہوتی صرف پی ٹی آئی نہیں بلکہ بڑی تینوں جماعتیں ایکسپوز ہوئی ہیں۔ کراچی میں کس سے اتحاد کرنا ہے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔