اسلام آباد : پمز ہسپتال میں صحت سہولت کارڈ کے تحت علاج معطل

12:07 PM, 17 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :(عائشہ )وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال پمز میں صحت سہولت کارڈ کے تحت علاج معطل ہو کر رہ گیا ۔ 

وفاقی دارالحکومت کا  سب سے بڑ ا ہسپتال پمز    سرکاری حیثیت بحال ہونے کے باوجود  مسائل کی دلدل سے نہ نکل سکا،صحت سہولت کارڈ  بھی  مریضوں کیلئے  وبالِ جان بن گیا ۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت سہولت کارڈ کے ذمہ 10 کروڑ روپے کی رقم واجب الادا ہے،پیسوں کی  عدم ادائیگی کی وجہ سے کمپنی نے  میڈیکل آلات  اور ادویات کی فراہمی روک دی ہے ۔ 

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ر قم کی ادائیگی تک صحت سہولت کارڈ کے تحت علاج معطل رہے گا ،کارڈ  کے ذریعے علاج کروانے والے  مریض  ہفتوں انتظار کرنے  پر مجبور  ہیں ، متعدد مریض گزشتہ 15 روز سے آپریشنز کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے  پمز ہسپتال  میں صحت سہولت کارڈ کے تحت علاج کئی ہفتوں سے معطل ہے۔

مزیدخبریں