وزیر اعظم ہاؤس کے گزشتہ تین سال کے اخراجات کی تفصیلات سینیٹ میں جمع کروا دی گئیں

11:45 AM, 17 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :(سردار شیراز)  سینیٹ  میں وزیر اعظم ہاؤس کے گزشتہ  تین سال کے اخراجات کی تفصیلات    جمع کروا دی گئیں ۔ 

 سینیٹ کا اجلاس چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت جاری ہے ،سینیٹر بہرہ مند تنگی نے سوال کیا کہ عمران خان نے سائیکل پر آفس آنے کا دعوہ کیا تھا  جبکہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین سال میں عمران خان نے بطور وزیراعظم  1000 ملین روپے خرچ کئے ،جواب میں وزیر مملکت شہادت اعوان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے تین سالوں کا خرچہ ایک ہزار ملین ہے،  سابق وزیراعظم عمران خان  نے گزشتہ تین سالوں میں خرچہ بتدریج کم کیا۔  

وزیر مملکت برائے قانون شہادت اعوان  نے کہا  وزیر اعظم ہاؤس کے سال 2019 سے  2021 کے اخراجات کی تفصیلات جمع کرائی  گئی ہیں۔اگر یہ سابق وزیر اعظم کا کہتے تو ہم وہ اعداد و شمار  بھی جمع کرا دیتے ۔

وزیر انچارج وزیر اعظم آفس  کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران وزیر ہاوس  کے  آفس کیلئے  ایک ارب سترہ کروڑ روپے کا  بجٹ مختص کیا گیا، وزیر اعظم آفس کے اخراجات مختص  فنڈز سے  90کروڑ سے زائد رہے ۔

مزیدخبریں