ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ، متعدد شہروں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر گیا

11:24 AM, 17 Jan, 2023

لاہور :ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ,  پنجاب کے دارالحکومت  میں آج صبح درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  محکمہ موسمیات  کے مطابق   ملک کے بالائی علاقوں اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج بارش اور برفباری کا امکان ہے،کراچی میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے۔

  محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ 21 اور 22 جنوری سے  بلوچستان سے آنے والے سرد ہو ائیں  شہر قائد  میں سرد اور خشک موسم کا سبب بنیں گی , بلوچستان میں بارشوں  اور برفباری  کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بھی  کی ہے، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج رات مغربی سسٹم کے ساتھ سردی کی نئی لہر بھی آئے گی جس سے  شمالی بلوچستان میں پارہ منفی سولہ تک  کم ہونے  کا امکان ہے۔ 
 
  دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت  ملک کے بالائی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ 

مزیدخبریں