کراچی : بلدیاتی انتخابات کا دوسر ے مرحلے میں شہر قائد نے اپنے نمائندے چن لیے ،الیکشن کمیشن نے کراچی کی تمام 235 سیٹوں کے نتائج کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ رزلٹس کے مطابق پیپلزپارٹی یونین کونسل کی 96 نشستیں پر کامیاب قرار پائی ۔جماعت اسلامی نے 96 سیٹس حاصل کیں ،تحریک انصاف محض 40 سیٹیں جیت سکی۔
سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون نے 7، جے یو آئی3، تحریک لبیک 2 او ر ایم کیو ایم حقیقی ایک نشست حاصل کی،3 آزاد امیدواروں نے بھی میدان مار لیا۔
بلدیاتی انتخابات کے بعد کراچی کونسل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین کی مجموعی تعداد 1سو42 ہوگئی ، جیتنے والی یوسیز کے تناسب سے پی پی پی کو 32 خواتین کی نشستیں،5 نوجوانان کی، 5 مزدور، 5اقلیتی، ایک معڈور اور ایک ٹرانس جینڈر کی سیٹ کا کوٹہ ملے گا۔
جماعت اسلامی کی کونسل میں مجموعی تعداد 1سو33 ہے ،جماعت اسلامی کو جینے والی یوسیز کے تناسب سے 30خواتین کی نشستیں،5 نوجوانان کی، 5 مزدور، 5اقلیتی، ایک معڈور اور ایک ٹرانس جینڈر کی سیٹ کا کوٹہ ملے گا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کو کونسل کی مجموعی تعداد 60 ہے ، پی ٹی آئی کو 14خواتین کی نشستیں،2 نوجوانان کی، 2 مزدور، 2اقلیتی، سیٹ کا کوٹہ ملے گا۔
پاکستان مسلم لیگ نون کراچی کونسل میں نو 09 سیٹوں کے ساتھ ہوگی ، مسلم لیگ نون کو خواتین کی مخصوص کوٹے پر محض دو نشستیں ملیں گی، جمعیت علماء اسلام کی کراچی کونسل میں تعداد چار04 ہے ،جے یو آئی اور ٹی ایل پی کو خواتین کی مخصوص ایک ایک نشست ملے گی۔
کراچی کونسل میں تحریک لبیک پاکستان کے تین اراکین ہونگے ، جبکہ آزاد امیدوار وں کی تعداد چار ہے ۔ آ زاد جیتنے والے تین اراکین بھی خواتین کی مخصوص نشست پر ایک خاتون کو منتخب کراواسکیں گے۔