راولپنڈی : آٹا بحران کے دوران جعلسازی کرنے والوں کے خلاف اے سی سٹی شگفتہ نے کارروائی میں 00 15 کے قریب 20 کلو والے آٹے کے تھیلے برآمد کرلیئے ۔
اے سی سٹی راولپنڈی شگفتہ کے مطابق ملزمان صادق آباد کے علاقے میں شہر بھر سے سرکاری آٹا جمع کرتے تھے،ملزمان سرکاری آٹے کو مختلف بیگز میں پیک کرکے مارکیٹ میں مہیا کرتے تھے۔
اے سی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان سرکاری آٹے کو مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے، چھاپے سے قبل ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہوگئے،تاہم ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دے دی گئی ہے ۔