خیبرپختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنے کا معاملہ،وزیراعلیٰ محمود خان آج سمری گورنر کو ارسال کریں گے

09:28 AM, 17 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور : ،وزیراعلیٰ محمود خان  خیبرپختونخوا اسمبلی  کی  تحلیل کیلئے آج   گورنر کو  سمری ارسال کریں گے۔

 خیبرپختونخوا اسمبلی  کی  تحلیل کیلئے  وزیراعلیٰ محمود خان  کی جانب سے آج   گورنر  کو سمری ارسال کی جائے گی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ  گورنر کے پی  غلام علی نے  اسمبلی تحلیل کیلئے بھجوائی جانے والی سمری پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 گورنر خیبرپختونخوا  کا کہنا ہے کہ   پنجاب کی طرح گورنر خیبرپختونخوا بھی اسمبلی کی تحلیل کا حصہ نہیں بنیں گے، گورنر کے دستخط  نہ کرنے کی صورت میں  48 گھنٹے بعد اسمبلی از خود تحلیل ہو جائے گی ۔

مزیدخبریں