‏فیول پرائس ایڈجسمنٹ چند ماہ میں ختم ہونے کی امید ہے، علی محمد خان

09:46 PM, 17 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان ‏کو بتایا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ آئندہ چندماہ میں ختم ہونےکی امید ہے۔

بجلی کے نرخوں میں 4.74 روپے فی یونٹ اضافے پر جماعت اسلامی کے ‏سینیٹر مشتاق احمد خان نے تحریک ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیول ایڈجسمنٹ کے نام ‏پر عوام سے بھتہ لیا جا رہا ہے عوام کو بجلی کی قیمتوں کی مد میں لوٹا جا رہا ہے 33لاکھ ‏مساجد سے ٹی وی بل وصول کئے جا رہے ہیں۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے تحریک پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیپرا بجلی کی فی یونٹ ‏قیمتوں کا تعین کرتا ہے جب بجلی کی قیمتیں بڑھ جاتی ہے تو فیول ایڈجسمنٹ ساتھ ساتھ کی جاتی ‏ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور میں بڑے ڈیم بنانے پر توجہ نہیں دی گئی ‏فیول پرائس ایڈجسمنٹ آئندہ چند ماہ میں ختم ہونے کی امید ہے۔ اپوزیشن کی نظرمیں نیپرا کی ‏رپورٹ دیکھنے کا زاویہ کچھ اور ہے وزیراعظم عمران خان نے ہی مہمند ڈیم پر کام شروع کروایا۔

مزیدخبریں