اسلام آباد:پاکستان اور افغانستان کے درمیان باڑ کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آگئی ،مشیر قومی سلامتی معید یوسف کل افغانستان کا دورہ کریں گے ،دو نوں ممالک کے د رمیان باڑ کےمعاملے سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی ۔
ذرائع کے مطابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کل دورہ افغانستان متوقع ہے ، معید یوسف طالبان رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جن کے دوران دو طرفہ تعلقات زمینی حقائق عوام کی ضروریات، درکار تکنیکی امداد کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق معید یوسف کی افغان حکام سے ملاقاتوں میں باڑ اکھاڑنے کے معاملے پر بھی بات ہوگی ۔
پاکستان اور افغانستان کی ڈیورنڈ لائن کا معاملہ ہمیشہ خبروں کی زینت بنتا ہے، اس مرتبہ تو خاص طور پر سوشل میڈیا میں بہت بحث مباحثہ ہوا۔ کابل سے اہم عہدیداروں کے کچھ اشتعال انگیز بیانات سے بھی میڈیا میں کشیدگی کا ماحول بنا۔
اس کو اسلام آباد سے کوئی ہوا نہیں ملی اور معاملات کچھ ٹھنڈے پڑے۔ پاکستان کی حکومت نے باڑ کے معاملے پر بہرحال ایک مختلف زاویے سے بات کی ہے۔