افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

08:36 PM, 17 Jan, 2022

کابل: افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ 

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پانچ اعشاریہ چھ شدت کے زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور ضروری کام کاج کو چھوڑ کر باہر نکل آئے۔

جاں بحق افراد میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتیں صوبہ بادغیس کے ضلع قادس میں گھروں کی چھتیں گرنے سے ہوئیں۔ 

مزیدخبریں