اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیا کے ریونیو میں 2018 سے 2021 تک 600 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے جو میڈیا انڈسٹری کیلئے انتہائی خوش آئند بات ہے ۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میڈیا کے ریونیو میں اضافہ خوش آئند ہے ،وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ معیشت مستحکم نہ ہو تو اشتہارات میں اتنا اضافہ کیسے ممکن ہے؟
پاکستان میڈیا کے ریونیو میں 2018 سے 2021 میں 600 فیصد اضافہ ہوا ہے ، یہ خوش آئند بات ہے لیکن سوال یہ ہے اگر معیشت مستحکم نہ ہو تو اشتہارات میں اتنا اضافہ کیسے ممکن ہے؟ ذرا سوچئے اور خدا کیلئے میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کریں تا کہ انھیں بھی مہنگائ کا اثر کم لگنا شروع ہو pic.twitter.com/cRzeyMD672
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 17, 2022