برفباری کے دوسرے سپیل کا آغاز ہوگیا ،کن علاقوں میں برفباری جاری ہے ؟بارش کیلئے بھی تیار ہوجائیں

Snow fall in Pakistan, Lahore Rain, Winter Season

لاہور :ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں  برفباری کے نئے اسپیل کا آغاز ہوگیا جس کے بعد ملک کے مختلف شہروں سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور خیبرپختونخوا   کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے،پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ بھی ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے ۔

اس وقت  غذر، دیربالا، چھتر پلین میں برفباری کے باعث  رابطہ سڑکیں  متاثر ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ،لوگوں کے  معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادلوں کا راج  ہے،محکمہ موسمیات نےبارش کی پیشگوئی کردی۔

مصنف کے بارے میں