لاہور: پاکستان سپر لیگ کے آغاز میں چند دن باقی ہیں لیکن اس سے پہلے کورونا وائرس نے ایک بار پھر کرکٹ بورڈ میں انٹری دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں اب تک مجموعی طورپر دس کوویڈ کیسز پازٹیو کی نشاندہی ہوئی ہے۔ کوویڈ پازٹیو کیسز میں زیادہ تر چھوٹے درجے کا اسٹاف شامل ہے۔
گزشتہ ہفتے چار ملازمین کے کوویڈ پازیٹو رپورٹس پر بورڈ نے تمام اسٹاف کے کوویڈ ٹیسٹ کرائے تھے جبکہ سب کیسز کی رپورٹس ملا کرمجموعی طورپر دس افراد ایسےہیں جن کی رپورٹس پازٹیو آ چکی ہیں۔
پی سی بی کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو کوویڈ کیسز پازٹیو آنےکی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جن ملازمین کی رپورٹس پازیٹو آئی تھیں اور وہ اس وقت اپنے گھروں پر ہی قرنطنیہ کررہےہیں جبکہ دفتر میں بھی کوویڈ پروٹوکولز کو سختی سے عمل کرنے کی ہدایات پہلے سے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔